وفاقی حکومت کراچی کو نظر انداز کر رہی ہے، مرتضیٰ وہاب

0 minutes, 0 seconds Read

وفاقی حکومت کراچی کونظرانداز کررہی ہے۔ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کی سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں گفتگو کہا، شہر قومی خزانے کی معاونت کرتا ہے، وفاقی حکومت کو کراچی کے انفرااسٹرکچر پرمعاونت کرنی چاہیے، کے فور کے لیے واپڈا 4 ارب روپے مانگ رہا ہے۔ بجٹ میں 10 فیصد سے بھی کم رقم رکھی گئی ہے، وزیراعظم سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔

مئیر کراچی مرتضیٰ وہاب نے سپریم کورٹ کراچی رجسٹری کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کراچی کو بار بار نظر انداز کر رہی ہے، حالانکہ یہ شہر پاکستان کا معاشی دارالحکومت ہے اور قومی خزانے میں سب سے زیادہ حصہ فراہم کرتا ہے۔

ناردن بائی پاس ٹھیک ہوجائے تو ہیوی ٹریفک شہر میں نہ آئے، میئر کراچی

مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ اگر کراچی کو مسلسل نظر انداز کیا جائے گا تو مسائل جنم لیں گے اور یہ حقیقت کراچی کے عوام اور یہاں کی سیاسی قیادت دونوں تسلیم کرتے ہیں۔

مئیر کراچی نے وفاقی حکومت پر زور دیا کہ وہ کراچی کے انفرااسٹرکچر کی بہتری میں عملی معاونت کرے۔ انہوں نے کہا ”وزیر اعظم کو اس مطالبے پر مثبت انداز میں ردعمل دینا چاہیے۔“

مرتضیٰ وہاب نے کے فور منصوبے کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ واپڈا اس منصوبے کے لیے 40 ارب روپے مانگ رہی ہے، لیکن وفاق نے اب تک بجٹ میں صرف 10 فیصد سے بھی کم رقم مختص کی ہے۔

مرتضی وہاب مینڈیٹ چوری کرکے میئر بنے، اب ان کو گورنر فوبیا ہوگیا ہے، فاروق ستار

انہوں نے سوال اٹھایا کہ ”کیا اتنی قلیل رقم سے کے فور منصوبہ مکمل ہو سکے گا؟ بظاہر تو وفاقی حکومت کی غیر سنجیدگی صاف نظر آ رہی ہے۔“

مئیر کراچی نے امید ظاہر کی کہ وزیر اعظم اس اہم معاملے کا سنجیدگی سے نوٹس لیں اور ہمارے جائز مطالبے کو پورا کریں۔

Similar Posts