سمانتھا نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ فلمی دنیا بظاہر پرکشش نظر آتی ہے مگر حقیقت میں ’’دھندہ ہے پر گندا ہے‘‘، کیونکہ یہاں خواتین کو اکثر کاسٹنگ کاؤچ کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ انہیں بالی ووڈ کے ساتھ ساتھ جنوبی بھارتی انڈسٹری میں بھی اس مسئلے سے دوچار ہونا پڑا اور دونوں جگہ کوئی نمایاں فرق نہیں پایا۔
یاد رہے کہ سمانتھا جو تامل اور تیلگو فلموں کی سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکاراؤں میں سے ایک ہیں، اپنی ذاتی زندگی کے حوالے سے بھی خبروں میں رہتی ہیں۔ حال ہی میں ان کے پروڈیوسر راج ندیمورو کے ساتھ قریبی تعلقات کی افواہیں گردش کر رہی ہیں۔
اسی انٹرویو کے دوران انہوں نے انسٹاگرام پر محبت، خود اعتمادی اور عمر کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ سمانتھا رتھ پربھو نے کہا کہ خواتین کو اکثر بتایا جاتا ہے کہ تیس برس کے بعد ان کی خوبصورتی اور چمک مدھم پڑ جاتی ہے، مگر حقیقت یہ ہے کہ اصل سکون اور خودی کا احساس اسی وقت ملتا ہے جب انسان دوسروں کو خوش کرنے کے بجائے اپنی حقیقت کو قبول کرتا ہے۔
واضح رہے کہ سمانتھا ان دنوں نیٹ فلکس کی آنے والی ایکشن فینٹسی سیریز رکت یونیورس: دی بلڈی کنگڈم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔