عید کے پہلے دن ملک کے بیشتر اضلاع میں ٹریفک حادثات میں 11 افراد جاں بحق

0 minutes, 0 seconds Read

عید کے پہلے روز ملک کے بیشتر اضلاع میں ٹریفک حادثات پیش آئے، جن میں 11 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوئے۔ حادثات کی بنیادی وجہ تیز رفتاری اور لاپرواہی تھی۔

غفلت لاپرواہی کم عمری اور تیز رفتاری کے باعث ملک کے کئی اضلاع میں جان لیوا ٹریفک حادثات رونما ہوئے۔ سندھ کے ضلع قمبرشہداد کوٹ میں تھانہ بہرام کی حدود میں دو تیز رفتار موٹرسائیکلوں میں تصادم ہوگیا، جس میں ماں بیٹی جاں بحق اور دو کمسن بچوں سمیت چار افراد زخمی ہوگئے۔

جاں بحق ہونیوالی خاتون کی شناخت 28 سالہ ذکیہ اوربچی کی شناخت 5 سالہ عریبہ کےنام سے ہوئی جبکہ زخمیوں میں جاں بحق خاتون کا شوہر، ساس اور 2 کمسن بچے شامل ہیں۔

ضلع ٹھٹھہ کے علاقے میرپورساکرو میں بھی دو موٹر سائیکلوں میں تصادم ہوا جس میں 3 افراد جان سے گئے جن کی شناخت 24 سالہ ناظم شیدی، 27 سالہ گلو کمبہار ، 25 سالہ احمد شیدی کے نام سے ہوئی حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔

کراچی میں ڈمپر حادثات، ایم کیو ایم اور حکومت سندھ آمنے سامنے

خیبرپختونخوا کے ضلع ہری پور کی تحصیل خان پورکےعلاقے جولیا میں بھی بھی دو موٹرسائیکلوں میں تصادم سے پانچ افراد زخمی ہوگئے۔

پنجاب کے ضلع اوکاڑہ کے نواحی گاؤں 33 فورایل میں جیپ نے موٹر سائیکل سوار میاں بیوی اور بیٹی کو کچل دیا تینوں موقع پر ہی جاں بحق ہوئے۔

پاک پتن میں نوجوان موٹر سائیکلیوں کی ریس لگاتے رہے جس کی وجہ سے حادثات میں ایک شخص جاں بحق اور8 افراد شدید زخمی ہوگئے۔ شیخوپورہ میں بھی تیز رفتار موٹر سائیکل سوار رکشے سے ٹکرا گیا جس میں ایک نوجوان جاں بحق اور4 زخمی ہوگئے۔

حافظ آباد میں دو تیز رفتار موٹر سائیکلوں میں تصادم سے 2 افراد جاں بحق ہوئے۔ چنیوٹ کے علاقے لالیاں میں ٹریفک حادثے میں 3 افراد شدید زخمی ہوئے۔

ٹنڈوالہ یار میں بھی خوفناک حادثہ ہوا ۔ بائی پاس کے مقام پر تیز رفتار کار نصیر کینال میں جا گری، کار میں سوار چاروں افراد ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔

حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا- اطلاع ملنے پر مقامی افراد اور پولیس جائے وقوع پر پہنچی۔ افسوسناک حادثے کے بعد لوگوں کی بڑی تعداد جمع ہوئی لاشوں کو بڑی مشکل سے نکالا گیا جنہیں شناخت کے لیے اسپتال کے مردہ خانے منتقل کردیا گیا۔

Similar Posts