پاکستان میں مقیم افغان مہاجرین کو دی گئی ڈیڈ لائن آج ختم ہو گئی

0 minutes, 0 seconds Read

پاکستان میں مقیم افغان مہاجرین کو دی گئی ڈیڈ لائن آج 31 مارچ کو ختم ہوجائیگی، جس کے بعد افغان باشندوں کو آج افغانستان بھیجے جانے کا سلسلہ شروع ہوجائیگا۔

سٹیزن کارڈ رکھنے والے افغان باشندوں کی واپسی کی ڈیڈ لائن کا آخری روز ہے، افغان باشندوں کی واپسی کیلئےحکومت کی جانب سے دوسری ڈیڈلائن آج رات بارہ بجے ختم ہوجائے گی۔

سٹیزن کارڈ رکھنے والے افغان باشندوں کیلئے پشاوراورلنڈی کوتل میں 2 عارضی کیمپ قائم کئے گئے ہیں۔ افغان حکام نے طورخم کے قریب استقبالہ اوررجسٹریشن کیمپ قائم کردیے ہیں۔

سٹیزن کارڈ رکھنے والے افغان باشندوں کو بائیو میٹرک کے بعد واپس بھیجا جائے گا، ملک بھرمیں سٹیزن کارڈ رکھنے والے افغان باشندوں کی تعداد تقریباً 8 لاکھ ہے۔

پہلے مرحلے میں تقریبا 7 لاکھ غیر رجسٹرڈ افغان باشندوں کو وطن واپس بھیجا جا چکا ہے۔

Similar Posts