ویمنز ورلڈ کپ، پاکستان کو پہلی فتح کی تلاش، آج انگلینڈ سے مقابلہ

آئی سی سی ویمنز ون ڈے ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم پہلی فتح کی تلاش میں آج انگلینڈ کیخلاف میدان میں اترے گی۔ 

گزشتہ روز گرین شرٹس کی کولمبو میں ٹریننگ کا سلسلہ بارش کے باعث 2 گھنٹے جاری رہ سکا، نائٹ ٹریننگ سیشن میں بیٹنگ اور بولنگ پرخصوصی توجہ دی گئی۔ 

بیٹرز اوربولرزکو کوچز نے کھیل میں بہتری سے متعلق رہنمائی فراہم کی، مسلسل بارش کے سبب فیلڈنگ سیشن منسوخ کرنا پڑگیا۔

انگلینڈ سے مقابلہ مقامی وقت کے مطابق دوپہر 3 بجے پریما داسا انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں شروع ہوگا، دریں اثنا گزشتہ روزنیوزی لینڈ اور سری لنکا کا میچ بارش کی نذر ہوگیا ۔

Similar Posts