عوام کو بڑا جھٹکا! کراچی سمیت ملک بھر کے لیے بجلی مہنگی کردی گئی

کراچی سمیت ملک بھر کے لیے ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 8 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی، نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

منگل کو نیپرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ کراچی سمیت ملک بھر کے لیے بجلی 8 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی ہے، بجلی اگست کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی ہے۔

حکومتی پالیسی گائیڈ لائنز کے مطابق اطلاق کے الیکڑک صارفین پر بھی ہوگا، بجلی صارفین سے اضافی وصولیاں اکتوبر کے بلوں میں وصولی کی جائیں گی۔

واضح رہے کہ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے اگست کی ایڈجسٹمنٹ میں 19 پیسے فی یونٹ کا اضافہ مانگا تھا۔

واضح رہے کہ 29 ستمبر کو نیپرا نے ملک بھر میں بجلی مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے اگست 2025 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی درخواست نیپرا میں جمع کرائی تھی۔


AAJ News Whatsapp

نیپرا کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ ڈسکوز کے اگست کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے نیپرا ہیڈ کوارٹر میں عوامی سماعت چیئرمین نیپرا کی زیر صدارت مکمل ہوگئی۔

نیپرا کی جانب سے کہا گیا تھا کہ عوامی سماعت میں سی پی پی اے جی کے عہدے دار، بزنس کمیونٹی، وزارت توانائی کے نمائندوں، صحافی حضرات اور عوام نے شرکت کی۔

سی پی پی اے جی نے ایف سی اے کی مد میں 19 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست جمع کروائی تھی، اس کا اطلاق صرف ایک ماہ کے لیے ہو گا۔

Similar Posts