پاکستان میں فی تولہ سونا 6900 روپے مہنگا ہو کر تاریخ کی بلند سطح پر پہنچ گیا ہے جس کے بعد نئی قیمتوں نے ہوش اڑا دیے ہیں۔ سونے کی مقامی اور بین الاقوامی قیمتوں میں بڑا اضافہ ہوا ہے۔
10گرام سونے کی قیمت میں 5916 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کی بعد نئی قیمت 3 لاکھ 73 ہزار 28روپےکی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہے۔
جبکہ فی تولہ سونا 6900 روپے مہنگا ہوگیا ہے جس کے بعد قیمت 4 لاکھ 35 ہزار 100 روپے کی بلند سطح پر جا پہنچی ہے۔
اُدھر سونے کی عالمی قیمت 69 ڈالر بڑھ کر 4140 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔
دنیا بھر میں سونے کی قیمتوں میں تیزی کا رجحان جاری ہے۔ پیر کے روز سونے کی قیمت پہلی مرتبہ 4 ہزار 100 ڈالر فی اونس کی حد عبور کرگئی۔ امریکا اور چین کے درمیان تجارتی کشیدگی اور امریکا میں سود کی شرح میں ممکنہ کمی قیمتوں میں اضافے کی اہم وجہ ہیں۔
بزنس ریکارڈر کے مطابق سونے کی قیمت میں پیر کے روز زبردست اضافہ دیکھنے میں آیا جس کے بعد قیمت پہلی بار 4 ہزار 100 ڈالر فی اونس سے اوپر چلی گئی۔ سونے کی قیمت 202 فیصد اضافے کے بعد 4 ہزار 106.48 ڈالر ہوگئی جو کہ دن میں 4 ہزار 116.77 ڈالر تک بھی گئی۔
اس اضافے کی وجوہات میں امریکا اور چین کے درمیان تجارتی کشیدگی اور امریکا میں سود کی شرح میں ممکنہ کمی شامل ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر یہی حالات رہے تو 2026 تک سونا 5000 ڈالر فی اونس تک جا سکتا ہے۔
سونے کے بڑے ذخائر رکھنے والے 10 ممالک کون سے ہیں؟
تفصیلات کے مطابق رواں سال سونے کی قیمت میں اب تک 56 فیصد اضافہ ہو چکا ہے۔ دنیا بھر کے مرکزی بینک بھی بڑی مقدار میں سونا خرید رہے ہیں۔
دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی تیزی آئی ہے اور یہ بھی 52.12 ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے۔