غیر ملکی میڈیا کے مطابق کینسر سے زندگی کی جنگ ہارنے والے ڈی اینجیلو کے خاندان نے گلوکار کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے بیان میں کہا کہ ’’ہم انتہائی غمگین ہیں کہ وہ ہمیں چھوڑ گئے، لیکن ان کی لازوال موسیقی اور فن کے ورثے کے لیے ہمیشہ شکر گزار رہیں گے۔‘‘
ڈی اینجیلو، جن کا اصل نام مائیکل یوجین آرچر تھا، نے 1990 کی دہائی میں اپنے موسیقی کے سفر کا آغاز کیا۔ 1995 میں ریلیز ہونے والا ان کا پہلا البم براؤن شوگر ان کے کیرئیر کی زبردست کامیابی ثابت ہوا اور بل بورڈ ہپ ہاپ چارٹ پر چوتھے نمبر پر پہنچا۔
اس البم کے مشہور گانے کروزن اور لیڈی نے موسیقار اور گلوکار کو عالمی شہرت دلائی۔ 2020 میں معروف میگزین رولنگ اسٹون نے براؤن شوگر کو تاریخ کے 500 عظیم ترین البمز میں شامل کرتے ہوئے 183 واں نمبر دیا۔
ڈی اینجیلو کی موت کی خبر پر دنیا بھر میں موجود ان کے مداحوں اور فنکاروں کی جانب سے افسوس کا اظہار کیا جارہا ہے۔