وزیر اعظم کے مشیر اور رکن قومی اسمبلی مبارک زیب خان کے گھر پر نامعلوم افراد نے دستی بم سے حملہ کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق باجوڑ میں وزیر اعظم کے مشیر اور رکن قومی اسمبلی مبارک زیب خان کے گھر پر نامعلوم افراد نے دستی بم سے حملہ کیا۔
ذرائع نے بتایا کہ دستی بم پھٹنے سے گاڑی کو شدید نقصان پہنچا تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
مشیر وزیراعظم مبارک زیب خان کے باجوڑ میں واقع گھر پر یہ تیسرا حملہ ہے۔