گووندا کے سنیتا اہوجا اور اپنی شادی کے بارے میں تازہ انکشافات، انٹرویو وائرل

بالی ووڈ کے معروف اداکار گووندا نے اپنی اہلیہ سونیتا اہوجا کے ساتھ تقریباً 40 سالہ شادی شدہ زندگی کے بارے میں حالیہ طلاق کی افواہوں کو مسترد کر دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کاجول اور ٹوئنکل کے ٹاک شو میں گووندا نے اپنی شادی سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا، “مجھے اور سنیتا کو کوئی الگ نہیں کر سکتا۔”

انہوں نے کہا کہ سنیتا ایماندار اور سادہ دل ہیں، لیکن بعض اوقات بغیر سوچے بول جاتی ہیں۔ گووندا نے سونیتا کی گھریلو ذمہ داریوں کو سنبھالنے کی صلاحیت کی تعریف کی اور کہا کہ ان کی خامیوں کے باوجود وہ خاندان کو جوڑ کر رکھتی ہیں اور میں انہیں معاف کرتا آیا ہوں۔

گووندا نے دہائیوں تک چلنے والی شادیوں کے چیلنجز پر بات کرتے ہوئے کہا کہ مرد اور خواتین کے نقطہ نظر میں فرق ہوتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ خواتین گھر کے جذباتی ماحول کو صبر اور ہمدردی سے سنوارتی ہیں اور رشتوں کو مضبوط بناتی ہیں۔

اداکار کا مزید کہنا تھا کہ شادی میں وقت کے ساتھ محبت پختہ ہوتی ہے اور دونوں شراکت دار ایک دوسرے سے سیکھتے ہیں۔ گووندا نے سونیتا کو ایک بہترین بیوی، ماں اور خیال رکھنے والی شخصیت قرار دیا جو ان کے خاندان کی بنیاد ہے۔

Similar Posts