الیکشن کمیشن نے این اے ون چترال میں ضمنی انتخاب کا نوٹیفکیشن معطل کردیا

الیکشن کمیشن نے این اے ون چترال میں ضمنی انتخاب کا نوٹیفکیشن معطل کردیا۔

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے ون چترال میں ضمنی الیکشن کے حوالے سے ای سی پی نے انتخابی شیڈول کا نوٹی فکیشن معطل کردیا۔ اس سلسلے میں بتایا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے پشاور ہائی کورٹ کے حکم کی روشنی میں نوٹی فکیشن معطل کیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: رکن قومی اسمبلی عبداللطیف چترالی  کی نااہلی؛ پشاور ہائیکورٹ نے ضمنی الیکشن روک دیا

واضح رہے کہ گزشتہ روز  قومی اسمبلی کے حلقہ این اے ون سے رکن عبداللطیف چترالی کی نااہلی کے خلاف دائر درخواست کی سماعت میں پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس سید ارشد علی اور جسٹس وقار احمد نے حلقے پر ضمنی الیکشن روکنے کا حکم دیا تھا۔

Similar Posts