’شہداء کی قربانیاں سنہری حروف سے لکھی جائیں گی‘صدرِ مملکت کی لیفٹیننٹ کرنل جنید شہید کے گھر آمد

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے لیفٹیننٹ کرنل جنید شہید کے گھر جا کر شہید کے اہلِ خانہ سے اظہارِ تعزیت کیا اور ان کے بلند درجات اور اہلِ خانہ کے صبرِ جمیل کی دعا کی۔

جاری بیان کے مطابق صدرِ مملکت نے لیفٹیننٹ کرنل جنید شہید کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا اور کہ پاکستانی قوم بھارت نواز فتنہ الخوارج دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے کے لیے متحد ہے۔

آصف علی زرداری نے کہا کہ قوم اپنے بہادر سپوتوں کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی، ملک میں امن کے قیام کے لیے شہداء کی قربانیاں سنہری حروف سے لکھی جائیں گی۔

وفاقی وزیر داخلہ و انسداد منشیات محسن نقوی بھی صدر کے ہمراہ تھے۔

صدرِ مملکت آصف علی زرداری کی لیفٹیننٹ کرنل جنید شہید کے گھر آمد

صدرِ مملکت کا شہید کے اہلِ خانہ سے اظہارِ تعزیت

صدر آصف علی زرداری نے شہید کے بلند درجات اور اہلِ خانہ کے صبرِ جمیل کی دعا کی

صدرِ مملکت کا لیفٹیننٹ کرنل جنید شہید کی خدمات کو خراجِ تحسین

پاکستانی قوم بھارت نواز… pic.twitter.com/jYYhOUfWlS
— PPP (@MediaCellPPP) October 16, 2025

 

Similar Posts