اسحاق ڈار کو سعودی وزیرِ خارجہ کا فون، خطے کی صورتحال اور حالیہ علاقائی پیشرفت پر تبادلہ خیال

نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کو سعودی عرب کے وزیرِ خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے ٹیلی فون کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق  گفتگو میں خطے کی صورتحال اور حالیہ علاقائی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

شہزادہ فیصل بن فرحان نے خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کے کردار کو سراہا، گفتگو میں اس عزم کا اظہار کیا کہ خطے میں پائیدار امن کے لیے تمام ممالک کو مل کر کام کرنا ہوگا۔

نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے سعودی عرب کی مسلسل حمایت پر مملکت کا شکریہ ادا کیا۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ علاقائی اور عالمی امور پر قریبی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پُرعزم ہے

Similar Posts