پنجاب پولیس کو راجن پور میں بڑی کامیابی ملی ہے جہاں کچے کے 6 ڈاکوؤں نے ہتھیار ڈال دیے ہیں۔
ترجمان پنجاب پولیس نے کہا کہ راجن پور پولیس کا کچہ میں سکھانی گینگ کے ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن کیا اور گرفتار ڈاکوؤں میں پنجاب حکومت کی جانب سے 30 لاکھ روپے سر کی قیمت والا ڈاکو میرحاجی سکھانی بھی شامل ہے۔
انہوں نے کہا کہ راجن پور پولیس اور کچہ کریمنلز کے درمیان شدید فائرنگ کاتبادلہ ہوا تاہم ڈاکوؤں کو گھیرے میں لے لیا گیا اور پولیس کی مؤثر حکمت عملی کے نتیجے میں 6 ڈاکوؤں نے اسلحہ سمیت گرفتاری پیش کر دی۔
ترجمان نے کہا کہ گرفتار ڈاکو پولیس کو قتل، ڈکیتی اور اغوا کے درجنوں سنگین مقدمات میں مطلوب تھے۔
ترجمان پنجاب پولیس نے کہا کہ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہیڈ منی والے ڈاکو سمیت 6 خطرناک ڈاکوؤں کو سرنڈر کروانے پر ڈی پی او راجن پور اور پولیس ٹیم کو شاباش دی ہے۔