امریکا: چیٹ جی پی ٹی نے خاتون کو ایک لاکھ ڈالر جتوا دیے

امریکا میں ایک خاتون نے آرٹیفیشل انٹیلی جنس پروگرام چیٹ جی پی ٹی استعمال کرتے ہوئے ایک لاکھ ڈالر (2 کروڑ 81 لاکھ پاکستانی روپے) کا انعام جیت لیا۔

امریکی ریاست مشیگن کے شہر واینڈوٹ سے تعلق رکھنے والی 45 سالہ ٹیمی کاروے نے مشیگن لاٹری آفیشلز کو بتایا کہ ستمبر میں جب جیک پاٹ زیادہ تھا تب انہوں نے پاور بال ٹکٹ آن لائن خریدنے کا فیصلہ کیا۔

ٹیمی کاروے کا کہنا تھا کہ وہ پاور بال صرف تب کھیلتے ہیں جب جیک پاٹ بہت زیادہ ہوتا ہے اور اس بار جیک پاٹ ایک ارب ڈالر سے زیادہ تھا لہٰذا انہوں نے ٹکٹ خرید لیا۔ انہوں نے چیٹ جی پی ٹی سے پاور بال نمبر کے سیٹ سے متعلق دریافت کیا اور انہی نمبروں کو انہوں نے ٹکٹ پر استعمال کیا۔

ٹیمی کا ٹکٹ چار وائٹ بالز سے مل گیا جس سے انہوں نے 50 ہزار ڈالر کا انعام جیتا اور یہ انعام پاور پلے آپشن کی بدولت دُگنا ہو کر ایک لاکھ ڈالر کا بن گیا۔

Similar Posts