انہوں نے ان خیالات کا اظہار گزشتہ شب کراچی ایکسپو سینٹر میں پاکستان ٹیپ بال پریمیئر لیگ کی ڈرافٹنگ کی تقریب سے اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔
گورنر سندھ نے کہا کہ پاکستان میں ٹیپ بال کھیلنے کا جنون عروج پر ہے۔ملک میں ٹیپ بال کے مداحوں کی ایک بڑی تعداد موجود ہے۔
اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے سندھ کے وزیر بلدیات سید ناصر حسین نے کہا کہ رواں سال ہونے والی پاکستان ٹیپ بال پریمیئر لیگ اگلے برس انٹرنیشنل سطح پر ہوگی۔کراچی اور حیدرآباد میں ٹیپ بال ٹیموں کا ہونا خوش آئند ہے۔ اسٹریٹ سے اسٹیڈیم تک کا سفر مشکل ضرور ہے لیکن ناممکن نہیں، اس میں ہر کوئی اپنا حصہ ڈال رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ اور تمام انتظامیہ ٹیپ بال کے فروغ میں بھرپور تعاون اور مدد کرے گی،چیئرمین بلاول بھٹو کے ویژن کے مطابق نوجوانوں کو بھرپور سپورٹ فراہم کی جائے گی۔ ٹیپ بال مقابلوں کو 114 سے زائد ممالک میں براہ راست دیکھنا بھی پاکستان کے لئے اعزاز ہے۔ ہم سب سے پہلے پاکستانی ہیں اور پاکستان ہمارے لیے سب سے زیادہ اہم ہے۔
اس موقع پر لیگ کے چیف آرگنائزر زوہیر نصیر،سابق ٹیسٹ کپتان جاوید میانداد ،سابق ٹیسٹ کرکٹرز ہارون رشید اور توصیف احمد سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا۔