کویت حملہ: پینٹاگون نے ہلاک ہونے والے مزید دو امریکی فوجیوں کی شناخت ظاہر کر دی

0 minutes, 0 seconds Read
واشنگٹن: امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے کویت میں ایرانی حملے میں ہلاک ہونے والے مزید دو امریکی فوجیوں کی شناخت ظاہر کر دی ہے۔

امریکی فوج کے مطابق اتوار کے روز کویت میں ایک امریکی فوجی تنصیب پر ایران کے ڈرون حملے میں مجموعی طور پر چھ امریکی فوجی ہلاک ہوئے تھے۔

فوج کے مطابق پانچویں ہلاک ہونے والے فوجی کی شناخت میجر جیفری اوبرائن کے نام سے ہوئی ہے، جو 2012 میں امریکی فوج میں شامل ہوئے تھے۔ وہ امریکی ریاست آئیووا کے علاقے ڈیلاس کاؤنٹی کے رہائشی تھے اور 2019 میں ان کی تعیناتی کویت میں کی گئی تھی۔

دوسری جانب پینٹاگون نے بتایا ہے کہ حملے میں ہلاک ہونے والے چھٹے فوجی 54 سالہ روبڑٹ مرزان تھے جن کا تعلق امریکی ریاست کیلیفورنیا سے تھا۔ ان کی تصویر ابھی تک جاری نہیں کی گئی۔

اس سے قبل امریکی فوج نے جنگ کے ابتدائی دنوں میں ہلاک ہونے والے چار فوجیوں کی شناخت بھی ظاہر کی تھی۔

Similar Posts