صدر پیٹرو نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ یہ سونا جنگ سے متاثرہ فلسطینی بچوں کے علاج اور غزہ کی تعمیر نو کے لیے استعمال کیا جائے گا۔ ان کے مطابق، یہ اقدام انسانیت اور عالمی یکجہتی کی مثال ہے۔
صدر کا کہنا تھا کہ کولمبیا انسانیت کی بنیاد پر فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا ہے اور وہ غزہ کی بحالی کے لیے عملی اقدامات اٹھا رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ وہ اقوام متحدہ میں ایک قرار داد پیش کریں گے، جس کے ذریعے غزہ کی تعمیر نو اور بحالی کے لیے عالمی فورس تشکیل دینے کی تجویز دی جائے گی۔
یاد رہے کہ صدر گستاوو پیٹرو کو فلسطین کے مضبوط حامی کے طور پر جانا جاتا ہے۔ وہ ماضی میں اسرائیلی فوجی کارروائیوں اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر سخت تنقید کر چکے ہیں۔
کولمبیا نے گزشتہ سال بھی درجنوں زخمی فلسطینی بچوں کو بوگوٹا کے اسپتالوں میں علاج کی سہولت فراہم کی تھی، جسے عالمی سطح پر سراہا گیا تھا۔