بھارتی ریاست گجرات کی پٹاخہ فیکٹری میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 17 افراد ہلاک ہوگئے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دھماکہ ریاست گجرات کے ضلع بناس کانٹھا میں واقع ایک پٹاخہ فیکٹری میں ہوا جس کے نتیجے میں کم از کم 17 افراد جھلس کر ہلاک ہوگئے جبکہ متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
دھماکے کے بعد زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے جبکہ کئی افراد اب بھی ملبے تلے دبے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق پٹاخہ فیکٹری میں دھماکے کے بعد آگ لگ گئی جبکہ دھماکے کے وقت فیکٹری میں تقریباً 30 مزدور کام کر رہے تھے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق حادثے کے بعد فیکٹری کا مالک فرار ہوگیا ہے جبکہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے پولیس کی تحقیقات جاری ہیں۔