سونے سے بنا فعال ٹوائلٹ 1 کروڑ 20 لاکھ ڈالر میں نیلام

اٹالین آرٹسٹ موریزیو کیٹیلن کا 18 قیراط سونے سے بنا فعال ٹوائلٹ اسکلپچر ’امریکا‘ نے منگل کی شام سوتھ بیز کے آکشن میں 1 کروڑ 20 لاکھ ڈالر میں نیلام کر دیا گیا۔

سوتھ بیز یوٹیوب چینل کے مطابق 101 کلو گرام وزنی یہ ٹوائلٹ پہلی بار 2016 میں بنایا اور اس ماہ برور بلڈنگ میں نصب کیا گیا تھا، جہاں نیلامی سے پہلے شرکاء کے لیے اس کو نمائش کے لیے پیش کیا گیا تھا۔

سوتھ بیز کی ویب سائٹ کے مطابق یہ سنہری ٹوائلٹ کیٹیلن کی بنائے ہوئے تین اسکلپچرز میں سے ایک ہے۔

سوتھ بیز کے یوٹیوب پیج پر بتایا گیا کہ یہ طلائی ٹوائلٹ سب سے پہلے گوگنہائیم میوزیم میں نمائش کے لیے پیش کیا گیا تھا، جہاں ایک لاکھ سے زائد افراد نے آرٹ کی تاریخ کے سب سے زیادہ پُر تعیش ٹوائلٹ کے لیے لائن لگائی تھی۔ بعد ازاں 2019 میں اس کا ایک ورژن بلیہیم پیلس سے چوری ہو گیا تھا۔ موجودہ ٹوائلٹ اس اسکلپچر کا واحد باقی رہ جانے والا ورژن ہے۔

اس ٹوائلٹ کو ریپلیز بلیو اٹ اور نٹ! نے خریدا۔

Similar Posts