کراچی؛ گھر سے 45 سالہ شخص کی پھندا لگی لاش ملی

گارڈن میں ایک گھر سے پھندا لگی لاش ملی ہے ۔

ایس ایچ او گارڈن حنیف سیال کے مطابق عظیم پلازہ نیازی چوک کے قریب گھر سے پھندا لگی ایک شخص کی لاش ملنے کی اطلاع ملی، جہاں سے لاش کو ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال منتقل کیا گیا۔

اسپتال میں  جاں بحق شخص کی شناخت 45 سالہ کامران ولد عزیز سے ہوئی ۔

پولیس کے مطابق اب تک کی تفتیش میں واقعہ بظاہر خودکشی کا لگ رہا ہے۔متوفی گھر میں اکیلا رہتا  تھا۔ابتدائی معلومات کے مطابق  گھریلو ومالی امورخودکشی  کی وجہ ہوسکتے ہیں۔پولیس واقعہ کی مزید تفتیش کررہی ہے۔

Similar Posts