تفصیلات کے مطابق موبی لنک بینک نے ایک بار پھر اپنے منفرد ورک کلچر اور بہترین افرادی پالیسیوں کے باعث ”بیسٹ پلیس ٹو ورک پاکستان ایوارڈز 2025 “میں بینکنگ انڈسٹری کے بہترین ادارہ کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔
یہ ایوارڈ پاکستان کے ایچ آر کے شعبے میں سب سے نمایاں اور باوقار ایوارڈز میں شمار ہوتا ہے، پاکستان سوسائٹی آف ہیومن ریسورس مینجمنٹ اور انگیج کنسلٹنگ کے اشتراک سے منعقدہ تقریب میں یہ ایوارڈ دیا گیا۔
اس ایوارڈ کے مقابلے کے فائنل کے دوران مسابقت کا سخت ماحول رہا جہاں موبی لنک بینک کئی نمایاں بینکوں سے آگے نکل گیا۔ یہ ایوارڈ انگیج کنسلٹنگ پاکستان کی جانب سے مرتب شدہ ایک تفصیلی اور ڈیٹا پر مبنی جائزے کے بعد دیا گیا، جس میں ملازمین کے فیڈ بیک اور ادارے کی بہترین مجموعی کارکردگی کو مدنظر رکھا گیا۔
اس ایوارڈ کے انتخاب میں مختلف پہلوؤں سے اداروں کا جائزہ لیا گیا جن میں ملازمین کے تجربات و میل جول، قیادت اور ادارہ کا ماحول، افرادی پالیسیوں اور ایچ آر کا طریقہ کار، تنوع و شمولیت، مساوات اور بینک کے برانڈ امیج کا انڈسٹری کے معیار سے موازنہ شامل تھا۔
اس ایوارڈ کے لئے تمام پہلوؤں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے اداروں ہی کو یہ اعزاز دیا گیا، جو موبی لنک بینک کی ”پیپل فرسٹ” سوچ کی عکاسی کرتا ہے۔