پنجاب میں مذہبی جماعت کی 40 مساجد محکمہ اوقاف کے حوالے

حکومت پنجاب نے 40 کے قریب مذہبی جماعت کی مساجد عارضی طور پر محکمہ اوقاف کے حوالے کر دیں۔

محکمہ اوقاف کے ذرائع کے مطابق 40 مساجد میں محکمہ اوقاف کے امام پنجگانہ نمازیں ادا کروائیں گے جبکہ متعدد مساجد میں آج محکمہ اوقاف کے امام نماز جمعہ بھی ادا کروائیں گے۔

ذرائع کے مطابق جن مساجد میں مسائل کا سامنا ہو وہاں امام محکمہ اوقاف کے ساتھ پولیس بھی تعینات ہوگی۔

محکمہ اوقاف کو مساجد عارضی طور پر حوالے کی گئیں۔

Similar Posts