افغان طالبان حکومت کی درخواست پر عارضی جنگ بندی میں توسیع

پاکستان نے افغانستان کی طالبان حکومت کی جانب سے کی گئی درخواست پر عارضی جنگ بندی میں توسیع کردی۔

سفارتی ذرائع کے مطابق افغان طالبان حکومت اور پاکستان کے درمیان عارضی جنگ بندی کو دوحہ میں جاری مذاکرات کے اختتام تک بڑھا دیا گیا ہے۔

سفارتی ذرائع نے بتایا کہ عارضی جنگ بندی میں توسیع افغان طالبان حکومت کی درخواست پر کی گئی ہے جبکہ 48 گھنٹے کی عارضی جنگ بندی آج  6 بجے ختم ہوئی ہے۔

سفارتی ذرائع نے مزید بتایا کہ اعلیٰ سطح کے مذاکرات ہفتے کو شروع ہونے کی توقع ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان نے دو روز قبل افغان طالبان حکومت کی درخواست 48 گھنٹوں کے لیے عارضی جنگ بندی کی تھی جو ختم ہوگئی۔

Similar Posts