وفاقی وزارت مذہبی امور نے پرائیویٹ حج اسکیم 2026 کے لیے بکنگ کی تاریخ میں توسیع کر دی۔
وزارت مذہبی امور کے مطابق پرائیویٹ حج اسکیم کے تحت عازمین کی بکنگ کی آخری تاریخ 22 اکتوبر 2025 مقرر کردی گئی ہے۔
وزارت مذہبی امور کے مطابق منتظمین اور ڈی ایچ سیز کو ہدایت جاری کردی گئی ہیں اور حج پالیسی اور سروس پرووائیڈر ایگریمنٹ کے تحت بکنگ کا عمل مکمل کیا جائے گا۔
مزید بتایا گیا کہ سیکریٹری مذہبی امور کی منظوری سے بکنگ کی تاریخ میں توسیع کی گئی۔