ایف بی ایریا بلاک 14 گوہر آباد میں پولیو ورکرز پر تشدد کا واقعہ پیش آیا۔ گھر گھر جاکر پولیو مہم چلانے والی ٹیم پر حملہ کیا گیا۔
پولیس کے مطابق واقعے کے بعد چار ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا، گرفتار ملزمان کے خلاف تھانہ جوہرآباد میں مقدمہ نمبر 423/2025 درج کرلیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تفتیش جاری ہے جبکہ پولیو ٹیم کے اہلکاروں کے بیانات بھی ریکارڈ کیے جارہے ہیں۔
حکام کے مطابق ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔