سابق ٹیسٹ کرکٹر تنویر احمد کی والدہ انتقال کرگئیں

سابق ٹیسٹ کرکٹر و تجزیہ کار تنویر احمد کی والدہ انتقال کرگئیں۔

سابق کپتان راشد لطیف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری پیغام میں تنویر احمد کی والدہ کے انتقال کی خبر دی۔

راشد لطیف نے کہا کہ آپ سب سے گزارش ہے کہ ان کی مغفرت کے لیےدعا کریں، اللہ ان کو جواہر رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔

انالله واناالیه راجعون
ٹیسٹ کرکٹر تنویر احمد کی والدہ کا انتقال ہو گیا ہے آپ سب سے گزارش ہے کہ انکی مغفرت کے لیئے دعا کریں ۔ اللہ تعالیٰ انکو جواہر رحمت میں اعلی مقام عطا فرمائیں آمین
— Rashid Latif | 🇵🇰 (@iRashidLatif68) October 18, 2025

واضح رہے کہ تنویر احمد نے پانچ ٹیسٹ، دو ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی میں مجموعی طور 20 وکٹیں حاصل کیں۔

Similar Posts