وزیراعظم سے لیبیا کے ہم منصب کی ملاقات، قریبی روابط برقرار رکھنے کا عزم

0 minutes, 14 seconds Read
لیبیا کے وزیراعظم ڈاکٹر اسامہ سعد حمد کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کے وفد نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی جہاں دونوں فریقین نے قریبی روابط برقرار رکھنے اور مستقبل میں تعاون کے نئے مواقع تلاش کرنے کا عزم ظاہر کیا۔

وزیراعظم کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا کہ لیبیا کے اعلیٰ سطح کے وفد میں لیبیا کی حکومت کے وزیراعظم ڈاکٹر اسامہ سعد حمد، لیبیائی عرب مسلح افواج کے کمانڈر ان چیف فیلڈ مارشل خلیفہ ابو القاسم حفتر اور ڈپٹی کمانڈر ان چیف لیفٹیننٹ جنرل صدام خلیفہ حفتر شامل تھے۔

بیان میں کہا گیا کہ ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی موجود تھے۔

دونوں فریقین نے ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا اور دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔

ملاقات میں مشترکہ دلچسپی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے اور علاقائی و عالمی سطح پر امن، استحکام اور ترقی کے فروغ کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے لیبیا کے ساتھ دوستانہ تعلقات کے فروغ کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا اور مسلسل رابطے اور بامقصد مکالمے کی اہمیت پر زور دیا۔

لیبیا کی قیادت نے پاکستان کے مثبت کردار کو سراہتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو مزید وسعت دینے میں دلچسپی کا اظہار کیا اور ملاقات اس مفاہمت کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی کہ قریبی روابط برقرار رکھے جائیں گے اور مستقبل میں تعاون کے نئے مواقع تلاش کیے جائیں گے۔

A high-level Libyan delegation called on Prime Minister Muhammad Shehbaz Sharif at Prime Minister’s House, today.

The Libyan delegation included H.E. Dr. Osama Saad Hamad, Prime Minister of the Libyan Government, Field Marshal Khalifa Abu-al-Qasim Haftar, Commander-in-Chief of… pic.twitter.com/X4DYLFlkXW
— PTV News (@PTVNewsOfficial) February 3, 2026

 

Similar Posts