پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان دوحا میں اہم مذاکرات آج ہوں گے

پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان دوحا میں اہم مذاکرات آج ہوں گے۔

وزیر دفاع کی قیادت میں پاکستان کا اعلیٰ سطح کا وفد آج دوحا میں افغان طالبان کے نمائندوں سے اہم مذاکرات کرے گا۔  ان مذاکرات میں پاکستان کے خلاف سرحد پار سے ہونے والی دہشت گردی کے فوری خاتمے اور پاک افغان سرحد پر امن و استحکام کی بحالی کے اقدامات پر بات چیت کی جائے گی۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق  پاکستان کسی قسم کی کشیدگی نہیں چاہتا،  تاہم افغان طالبان حکام سے توقع رکھتا ہے کہ وہ عالمی برادری سے کیے گئے اپنے وعدوں کی پاسداری  اور  پاکستان کے جائز سکیورٹی خدشات کو دور کرنے کے لیے قابلِ تصدیق کارروائی کریں۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کا مطالبہ ہے کہ دہشت گرد تنظیموں خصوصاً FAK/TTP اور FAH/BLA کے خلاف کارروائی کی جائے۔

پاکستان دونوں ممالک کے مابین تناؤ کے خاتمے کے لیے قطر کی مصالحتی کوششوں کو سراہتا ہے۔ ترجمان کے مطابق  پاکستان امید رکھتا ہے کہ یہ مذاکرات خطے میں امن و استحکام کے فروغ میں مددگار ثابت ہوں گے۔

Similar Posts