پاکستان اور مصر کا بحری اور صنعتی شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

پاکستان اور مصر نے بحری اور صنعتی شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کرتے ہوئے بلیو اکانومی کو فروغ دینے کا عزم کا اظہار کر دیا۔

ایس آئی ایف سی کی معاونت سے پاکستان بحری اور صنعتی شعبوں میں بین الاقوامی شراکت داری کر رہا ہے۔

اس سلسلے میں وفاقی وزیر برائے بحری امور اور مصری سفیر کے درمیان اہم ملاقات ہوئی، دونوں ممالک نے مشترکہ منصوبوں کو فروغ دینے اور بلیو اکانومی کو مستحکم کرنے کا عزم کا اظہار کیا۔

وزیر بحری امور نے افریقا، وسطی ایشیا اور مصر میں ’’پاکستان ہاؤسز‘‘ قائم کرنے کی تجویز دی۔ منصوبے کا مقصد تجارتی تعلقات بڑھانے اور سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہے۔

مصری سفیر نے سویز کینال کے فری زون تجربات کے تبادلے اور پاکستان کے بحری شعبے میں تعاون کی پیشکش کی۔

پاکستانی برآمدات کی مسابقت اور معیار کو سراہتے ہوئے، دوطرفہ تجارت کو فروغ دینے کا بھی عزم کا اظہار کیا گیا۔

واضح رہے کہ ایس آئی ایف سی پاکستان کے بحری و صنعتی شعبے کی بین الاقوامی مارکیٹس میں توسیع کے لیے سرگرم عمل ہے۔

Similar Posts