پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی کا کہنا ہے کہ کھیل قوموں کے ساتھ دلوں کو بھی جوڑتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق صدر پاکستان ٹینس فیڈریشن اعصام الحق قریشی نے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے ملاقات کی۔
اعصام الحق قریشی نے ایشیا کپ میں محسن نقوی کے اصولی موقف کو سراہا۔
اعصام الحق قریشی نے اسلام آباد میں ٹینس کورٹس سے متعلق مسائل فوری حل کرنے پر محسن نقوی کا شکریہ ادا کیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ٹینس کے فروغ کے لیے ٹینس فیڈریشن کو مکمل سپورٹ کریں گے۔ اسلام آباد میں نئے ٹینس کورٹس پر کام کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ٹینس کے ٹیلنٹ کے فروغ کے لئے ٹینس فیڈریشن کی معاونت کے لیے تیار ہیں۔
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ کرکٹ ہو ٹینس یا کوئی اور کھیل، کھیل قوموں کے ساتھ دلوں کو جوڑتے ہیں۔