آئی سی سی ویمنز ون ڈے ورلڈ کپ کے ایک سنسنی خیز اور اعصاب شکن مقابلے میں انگلینڈ نے بھارت کو 4 رنز سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔
بھارت کو جیت کے لیے 289 رنز کا ہدف درکار تھا، تاہم میزبان ٹیم مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 284 رنز ہی بنا سکی۔
بھارتی ٹیم کی جانب سے سمرتی مندھانا، ہرمنپریت کور اور دیپتی شرما نے نصف سنچریاں اسکور کیں مگر ٹیم کو فتح دلانے میں ناکام رہیں۔
اس سے قبل انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 8 وکٹوں کے نقصان پر 288 رنز بنائے۔
کپتان ہیتھر نائٹ نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 109 رنز کی میچ وننگ اننگز کھیلی، جبکہ بھارتی بولر دیپتی شرما نے بہترین کارکردگی دکھاتے ہوئے 4 کھلاڑیوں کو پویلین واپس بھیجا۔
اس کامیابی کے ساتھ انگلینڈ نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے.