اسلام آباد: بری امام میں آپریشن، 17 غیر قانونی افغان باشندے گرفتار

وفاقی دارالحکومت کے علاقے بری امام میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس نے آپریشن کیا، جس کے دوران 17 افغان باشندوں کو گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس ترجمان کے مطابق آپریشن میں غیر قانونی رہائش پذیر افراد نے مزاحمت کی کوشش بھی کی تاہم پولیس کی بھاری نفری نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تمام افراد کو قابو میں کر لیا۔

گرفتار کیے گئے تمام افراد کے پاس قانونی سفری یا رہائشی دستاویزات موجود نہیں تھیں جنہیں ضروری کارروائی کے بعد ملک بدر (ڈیپورٹ) کیا جائے گا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں غیر قانونی مقیم افراد کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔

Similar Posts