مائیکروسوفٹ، میٹا، ایمازون، اوپن اے آئی وغیرہ جیسی بڑی ٹیک کمپنیاں امریکی ریاستوں میں وسیع وعریض ڈیٹا سینٹر بنا رہیں تاکہ مصنوعی ذہانت پر مبنی جدید ایپس بخوبی چل سکیں۔
یہ عظیم سینٹر ہزارہا میگاواٹ بجلی استعمال کرتے ہیں، امریکی وزارت توانائی کی رپورٹ کے مطابق یہ سینٹر امریکا میں بجلی کی مانگ میں کافی اضافہ کر چکے اور طلب بڑھنے سے بجلی مسلسل مہنگی ہو رہی ہے۔
خصوصاً جن ریاستوں میں یہ ڈیٹا سینٹر بنے ہیں، وہاں پچھلے چند سال سے بجلی 267 فیصد تک مہنگی ہو چکی ہے۔
اے آئی کے اس منفی پہلو نے لاکھوں امریکی عوام کو پریشان دیا کہ بجلی بل مسلسل بڑھ رہے۔ جو بل پہلے150 ڈالر آتا تھا، اب 372ڈالر تک پہنچ چکا ہے۔
گویا اے آئی فوائد کے ساتھ ساتھ کافی نقصان بھی رکھتی جو رفتہ رفتہ عیاں ہو رہے ہیں۔