کراچی میں نجی کمپنی کے ملازمین سے دن دہاڑے 17 لاکھ روپے کی ڈکیتی

شہر قائد کے علاقے کلفٹن میں نجی کمپنی کے ملازمین سے نامعلوم مسلح ملزمان دن دہاڑے 17 لاکھ روپے لوٹ کرفرارہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق بوٹ بیسن تھانے کےعلاقے کلفٹن بلاک7میں موٹرسائیکل سوار نامعلوم ملزمان اسلحے کے زور پر نجی کمپنی کے ملازمین سے 17 لاکھ روپےلوٹ کرفرارہوگئے۔

واردات کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پرپہنچی اورپولیس نے جائے واردات سے شواہد جمع کرنے کے لیے کرائم سین یونٹ کوبھی طلب کیا۔

ایس ایچ او بوٹ بیسن سید راشد علی نے بتایا کہ نجی کمپنی کے 2 ملازمین بینک سے 17 لاکھ روپے لے کر سامنے موجود کمپنی کے دفتر پیدل جارہے تھے کہ راستے میں موٹرسائیکل پر سوار دو مسلح ملزمان نے ان سے پیسے چھینے اور فرار ہوگئے۔

ایس ایچ اونے بتایا کہ پولیس کو معاملے مشکوک لگ رہا ہے تاہم جائے واردات سے تمام شواہد کرلیے تاکہ شفاف تحقیقات کی جاسکیں۔

Similar Posts