ملک بھر میں موسم گرم، بعض علاقوں میں بارش کا امکان

0 minutes, 0 seconds Read

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر اضلاع میں موسم آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، جبکہ کچھ علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور گردونواح میں موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے۔ خیبرپختونخوا میں بھی مجموعی طور پر موسم گرم اور خشک رہے گا، تاہم چند مقامات پر بارش ہو سکتی ہے۔

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں گرمی اور خشکی کا راج برقرار رہے گا، تاہم مری، گلیات اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ اسی طرح بہاولنگر، ملتان، ساہیوال، پاکپتن، خانیوال اور ڈیرہ غازی خان میں بھی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

سندھ کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا جبکہ بلوچستان کے اضلاع میں بھی گرمی اور خشکی غالب رہے گی۔

کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں کے ساتھ گرج چمک اور بارش کا امکان ہے، جس سے موسم قدرے خوشگوار ہو سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات نے عوام کو گرمی سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور بارش والے علاقوں میں سفر کے دوران محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔

Similar Posts