کراچی کے پوش علاقے کلفٹن بوٹ بیسن سگنل کے قریب فائرنگ کے ایک افسوسناک واقعے میں ایک نوجوان جاں بحق ہوگیا۔ جاں بحق نوجوان کے اہلِ خانہ نے الزام عائد کیا ہے کہ مقتول کو کسٹم اہلکاروں نے گاڑی کا تعاقب کرتے ہوئے براہ راست گولی مار کر قتل کیا۔
اہلِ خانہ کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب کسٹم اہلکاروں نے گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا، تاہم گاڑی نہ رکنے پر اندھا دھند فائرنگ کر دی گئی۔ فائرنگ کے نتیجے میں نوجوان کو سر پر گولی لگی جو جان لیوا ثابت ہوئی۔ اسپتال ذرائع نے بھی تصدیق کی ہے کہ مقتول کے سر میں گولی لگی تھی۔
لاہور میں اے ایس آئی کے بیٹے نے ماں بیٹی کو قتل کردیا
اہلِ خانہ کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ کسٹم اہلکار مقتول کی گاڑی بھی اپنے ہمراہ لے گئے جبکہ فائرنگ کے دوران گاڑی کا ڈرائیور محفوظ رہا۔
ادھر پولیس نے گاڑی کے ڈرائیور کو اسپتال سے حراست میں لے لیا، جس پر مقتول کے اہلخانہ نے شدید مزاحمت کی۔ اس دوران کشیدگی بھی دیکھنے میں آئی اور اہلِ خانہ کی جانب سے ایک پولیس اہلکار کو مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔
کراچی میں زلزلے کے جھٹکے، شدت کتنی ریکارڈ کی گئی؟
پولیس اور کسٹم حکام نے تاحال اس واقعے پر کوئی باضابطہ موقف جاری نہیں کیا، جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔ واقعے نے شہریوں میں شدید غم و غصہ پیدا کر دیا ہے اور مقتول کے لواحقین انصاف کے حصول کے لیے پُرعزم ہیں۔