اس سال فیشن کے رنگوں کی دنیا کافی دلچسپ اور متنوع ہونے واہی ہے۔ ایکسپرٹس اور ڈیزائنرز کی پیشگوئیوں کے مطابق رواں برس چند خاص رنگ ایسے ہیں جو اسٹائل اور مزاج دونوں میں نمایاں ہوں گے۔ یہی وجہ ہے کہ فیشن کی دنیا میں ان رنگوں کے ٹرینڈز میں رہنے کی باتیں کی جا رہی ہیں جو آپ کے وارڈروب میں تازگی اور جدت کا احساس لا سکتے ہیں۔
نئے ٹرینڈز میں سب سے زیادہ توجہ ماحولیاتی اور قدرتی رنگوں کی طرف جارہی ہے۔ Mocha Mousse جو Pantone کا رنگ ہے، یہ ایک نرم، گرم اور ارتھ ٹونڈ براؤن ہے۔ ایکسپرٹس کہتے ہیں کہ اس رنگ کی اپنی ایک زبان ہے جو فیشن میں quiet luxury کا احساس دلاتی ہے۔
یہ براؤن رنگ مختلف ٹیکچرز جیسے سویڈ، لیدر یا سنگنیٹڈ فیبرکس میں بے حد دلکش لگتا ہے اور جدید اور کلاسک دونوں اسٹائل میں آسانی سے فٹ ہوتا ہے۔
اسی طرح خوشگوار اور خوشبودار Butter Yellow بھی اس سال فیشن میں واپس آ رہا ہے۔ یہ سنہری مگر نرم پیلا رنگ اسکن اور لباس دونوں میں خوشی اور امید کا احساس دیتا ہے۔ مشہور فیشن میگزینز اسے اہم رنگ قرار دے چکے ہیں جب کہ ڈیزائنرز اسے جیکٹس سمیت لباس کے دیگر انداز میں بھی اس کا استعمال کررہے ہیں۔
اس کے علاوہ نرم اور ہلکے رنگوں میں Digital Lavender بھی نمایاں ہے، جو پُرسکون اور مستقبل نما امتزاج پیش کرتا ہے۔ یہ لیونڈر رنگ Gen Z اور ملٹی جنڈر اسٹائل کے لیے خاصا موزوں ہے۔ اسے سلور، مِنٹ یا ہلکے نیوٹرل ٹونز کے ساتھ جوڑا جا سکتا ہے۔
پائیداری اور ماحول کے شعور سے وابستہ رنگ بھی فیشن کی اپرلائن پر ہیں۔ Eco Moss یا مٹیاتی سبز رنگ، جو عام سبز کے بجائے ایک گہرا، پر سکون ہیرٹیج ٹون پیش کرتا ہے۔ یہ رنگ نہ صرف فطرت کی نمائندگی کرتا ہے بلکہ اس کا استعمال بہتر ماحول دوست فیشن کے طور پر بھی کیا جا رہا ہے۔
فیشن کی دنیا میں Electric Aqua جیسا دل کو لبھانے والا اور پرجوش نیلا رنگ بھی مقبول ہو رہا ہے۔ یہ رنگ فیشن کلکشنز میں خاص طور پر اسٹریٹ ویئر اور ایکٹو ویئر میں نظر آ رہا ہے۔ یہ نوجوانوں میں خاص طور پر مقبول ہے۔
اسی طرحInfrared Red ایک دلکش سرخ ہے جو اس سال ’ڈیجیٹل اور جذباتی اظہار‘ کی ترجمانی کر رہا ہے۔ یہ رنگ فیشن میں اسٹائل اور نفاست کے لیے استعمال ہو رہا ہے ۔ اسے نیوی یا چارکول ٹونز کے ساتھ یا سنہری میٹلکس کے ساتھ جوڑا جا سکتا ہے۔
آخر میں نیوٹرل ٹونز میں Slate Grey بھی بہت زیرِ بحث ہے۔ یہ ایک سادہ مگر جدید نیوٹرل ہے جو دیگر رنگوں کے ساتھ مل کر ایک متوازن اور اسٹائلش لک بناتا ہے۔
نئے رنگوں کو اسٹائل میں کیسے استعمال کیا جا سکتا ہے
موچا موس کو اپنے بیس لئیر (جیسے جیکٹ یا ٹاپ) میں شامل کریں اور اسے آف وائٹ یا کارمل کے ساتھ جوڑیں۔
بٹر یلو کو ایکسلنٹ اکسسری یا جیکٹس میں لائیں تاکہ آپ کے اسٹائل میں روشنی اور تازگی نمایاں ہو۔
ڈیجیٹل لیونڈر کو مونوکروم لک کے طور پر یا سلور اکسسریز کے ساتھ بیلنس کریں۔
Eco Moss کے ساتھ قدرتی اور ایسے کپڑے پہنیں جو سبز قدرتی تھیم کو بڑھائیں، جیسے لینن یا کاٹن۔
الیکٹرک ایکوا کو ایکٹو ویئر میں یا ڈینم کے ساتھ شامل کریں تاکہ آپ کا اسٹائل منفرد اور جاندار ہو۔
انفرا ریڈ ریڈ کو اسٹائل میں اسٹیٹمنٹ کلر کے طور پر استعمال کریں، جیسے بلاؤز یا جیکٹس میں تاکہ یہ آپ کی شخصیت کو بہترین انداز دے۔
Slate Grey کو بیس نیوٹرل کے طور پر استعمال کریں، جو آپ کے شاہکار رنگوں کو ایک نرم بنیاد دے گا۔
مختصراً یہ کہ نئے سال کے مجوزہ فیشن رنگ سکون، جدت اور ماحول سے جڑے احساسات کی نمائندگی کرتے ہیں۔ یہ رنگ نہ صرف اسٹائل میں جدت لا رہے ہیں بلکہ آپ کے روزمرہ فیشن کو ایک معیاری اور متوازن لُک بھی فراہم کرتے ہیں۔
آپ اپنے وارڈروب کو ان ٹرینڈنگ رنگوں سے اپ ڈیٹ کر کے نہ صرف فیشن کے مطابق رہیں گے بلکہ آپ کا اسٹائل بھی پُرسکون اور پراثر ہوگا۔