کراچی میں ٹریلر کی ٹکر سے 2 نوجوان جاں بحق، ڈرائیور فرار

0 minutes, 0 seconds Read

ناردرن بائی پاس پر ایک افسوسناک ٹریفک حادثے میں ٹریلر نے موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار دو نوجوان موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ حادثے کے بعد ٹریلر ڈرائیور گاڑی سمیت موقع سے فرار ہو گیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 19 سالہ شایان اور 20 سالہ معیز کے ناموں سے ہوئی ہے۔ لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق ڈرائیور کی تلاش جاری ہے جبکہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے گئے ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق رواں سال کراچی میں بھاری گاڑیوں سے پیش آنے والے حادثات میں 123 شہری اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ ان میں 49 اموات ٹریلر سے ٹکر کے باعث، 26 واٹر ٹینکر، 26 ڈمپر، 12 بس اور 10 مزدا گاڑیوں کی ٹکر سے ہوئیں۔

صرف 152 دنوں میں شہر میں ہیوی ٹریفک کے باعث 123 قیمتی جانیں ضائع ہو چکی ہیں، جو متعلقہ اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔

کراچی: ’کسٹم اہلکاروں کی فائرنگ سے‘ نوجوان جاں بحق

شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ہیوی ٹریفک کی نقل و حرکت پر سخت کنٹرول کیا جائے اور حفاظتی اقدامات کو مؤثر بنایا جائے تاکہ قیمتی جانوں کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

Similar Posts