پاکستان میں ڈیجیٹل انقلاب،’گو اے آئی ہب’ کا با ضابطہ افتتاح 

پاکستان میں ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے فروغ میں اہم اقدام کے پیش نظر ‘گو اے آئی ہب’ کا با ضابطہ افتتاح کردیا گیا ہے۔

ایس آئی ایف سی کی مؤثر حکمت عملی سے پاکستان میں ڈیجیٹل ترقی کا نیا دور شروع ہوچکا ہے۔ پاکستان اور سعودی عرب نے پاکستان میں مصنوعی ذہانت اور ڈیجیٹل اختراع کے فروغ کے لیے اشتراک کیا ہے۔

پاک سعودی عرب تعاون سے ‘گو اے آئی ہب’ کا با ضابطہ افتتاح کیا گیا جسے متعلقہ شعبے کے ماہرین اہم سنگ قرار دے رہے ہیں۔ ‘گو اے آئی ہب’ مصنوعی ذہانت، ڈیٹا انفراسٹرکچر اور ہنرمند افرادی قوت کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا۔

منصوبے کا مقصد پاکستانی فری لانسرز کو سعودی عرب اور عالمی منڈیوں تک براہِ راست رسائی فراہم کرنا ہے۔ یہ اقدام پاکستان کے ڈیجیٹل نیشن ویژن سے ہم آہنگ اور ٹیکنالوجی پر مبنی معیشت کی بنیاد قرار دیا جارہا ہے۔

اس حوالے سے پاک سعودی عرب اشتراک اور ڈیجیٹل شعبے کی ترقی میں ایس آئی ایف سی کا کلیدی کردار رہا ہے۔

Similar Posts