ایس ڈی پی او لانڈھی فائزہ سوڈھر کی سربراہی میں قائم کمیٹی نے تحقیقاتی رپورٹ ایس ایس پی کورنگی کے پاس جمع کرادی۔
ایس ڈی پی او لانڈھی کے مطابق رکشے میں سوار 17 سالہ کومل کو فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے والے ڈاکو کی گولی لگی، کورنگی 6 میں ڈاکوؤں اورعوامی کالونی پولیس کے درمیان مقابلہ ہوا تھا۔
رپورٹ کے مطابق مقابلے میں ایک ڈکیت کو زخمی حالت میں گرفتارکیا گیا، دوسرا ڈکیت لوٹی ہوئی رقم اور لیپ ٹاپ کے ساتھ فرار ہو رہا تھا کہ مخالف سڑک پر گشت پر آنے والی لانڈھی تھانے کی موبائل کو دیکھ کرفرار ہوتے ڈاکو نے فائرنگ کی۔
فائزہ سوڈھر کے مطابق مخالف سڑک پر لانڈھی تھانے کی موبائل کے آگے رکشہ چل رہا تھا، رکشے میں کومل اپنی والدہ اور چھوٹے بھائی کے ہمراہ سوار تھی، فرار ہونے والے ڈاکو کی گولی رکشے کا شیشہ توڑتے ہوئے کومل کو لگی، فرار ہونے والے ڈاکو کی تلاش جاری ہے۔