پنجاب؛ دیرینہ دشمنی جیسے مقدمات کی تفتیش بھی سی سی ڈی کو سپرد کیے جانے کا امکان

امیر بالاج قتل کیس کے بعد درینہ دشمنی جیسے مقدمات کی تفتیش بھی سی سی ڈی کو سپرد کیے جانے کا امکان ہے۔

جرائم کروانے اور کرنے والے افراد کے خلاف سی سی ڈی کو گھیرا تنگ کرنے کا ٹاسک ملا گیا ہے۔

سی سی ڈی ذرائع کے مطابق کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کو بڑے بڑے کیسز کی تفتیش دیے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، شہر میں گزشتہ برسوں سے قتل و غارت میں ملوث رہنے والے افراد کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا حتمی فیصلہ کیا گیا۔

سنگین جرائم بالخصوص قتل کی وارداتوں میں ملوث پائے جانے والے افراد کے خلاف مقدمات کی تفتیش سی سی ڈی کے سپرد کی جائے گی۔

ایسے جرائم پیشہ افراد جو شوٹرز کے ذریعے قتل کی وارداتیں کرواتیں ہیں، ان کے خلاف بھی کارروائی سی سی ڈی کے ٹاسک میں شامل کر دی گئی۔

سی سی ڈی جلد جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کرنے جا رہی ہے۔

دوسری جانب، سیشن کورٹ لاہور میں امیر بالاج ٹیپو قتل کیس پر سماعت آج ہوگی۔ دو ملزمان ہارون اور بلاول کو جیل سے لا کر عدالت پیش کیا جائے گا۔ عدالت نے مقدمے میں پراسیکیوشن کے گواہوں کو طلب کر رکھا ہے۔

اڈیشنل سیشن جج سید نجف حیدر کاظمی کیس کی سماعت کریں گے۔ عدالت نے گوگی بٹ اور ملک سہیل کو بھی پیش ہونے کا حکم دے رکھا ہے۔

Similar Posts