حیدرآباد: سول اسپتال میں لفٹ خراب، لاش سمیت 4 افراد پھنس گئے

0 minutes, 0 seconds Read

حیدرآباد کے سول اسپتال میں سرجیکل وارڈ کے آئی سی یو کی لفٹ اچانک خراب ہو گئی، جس کے باعث چار افراد ایک لاش کے ساتھ لفٹ میں پھنس گئے۔ حادثے کا منظر اسپتال میں موجود افراد کے لیے تشویش کا باعث بن گیا۔

واقعے کے مطابق، دو روز قبل ایک حادثے میں زخمی ہونے والا شہری دم توڑ گیا تھا، اور لواحقین اس کی لاش لفٹ کے ذریعے وارڈ سے نیچے لا رہے تھے کہ اچانک لفٹ رک گئی۔

لفٹ کے اندر موجود افراد نے مدد کے لیے شور مچایا، تاہم فوری طور پر کوئی عملہ مدد کو نہ پہنچا۔

صورتحال سنگین ہونے پر وارڈ میں موجود دیگر افراد نے لفٹ کا دروازہ توڑ کر اندر پھنسے افراد کو باہر نکالا۔

خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم واقعے نے اسپتال انتظامیہ کی کارکردگی پر سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔

Similar Posts