شہر قائد کے مختلف علاقوں میں ڈاکوؤں کی فائرنگ کے دو الگ الگ واقعات میں دو افراد زخمی ہوگئے، جنہیں طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
چھیپا حکام کے مطابق پہلا واقعہ شیرشاہ کے علاقے میں پنکھا ہوٹل کے قریب پیش آیا، جہاں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔
زخمی شخص کی شناخت 25 سالہ اسرار کے نام سے کی گئی ہے، جسے فوری طور پر سول اسپتال منتقل کیا گیا۔
دوسرا واقعہ لیاری کے علاقے آگرہ تاج کالونی میں پیش آیا، جہاں ڈاکو کی فائرنگ سے ایک اور شخص زخمی ہوگیا۔
چھیپا حکام کے مطابق زخمی شخص کو بھی سول اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اس کی شناخت 30 سالہ زبیر کے نام سے ہوئی ہے۔