مریم نفیس کا کرکٹر اعظم خان کے ساتھ کیا تعلق ہے؟ مداح حیران

0 minutes, 0 seconds Read

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مریم نفیس نے قومی کرکٹر اعظم خان کے ساتھ اپنے رشتے سے متعلق مداحوں کو بتا کر انہیں حیران کر دیا۔

اداکارہ مریم نفیس پاکستان سپر لیگ کے ایک میچ کے دوران اپنے ننھے بیٹے موسیٰ اسٹیڈیم میں موجود تھیں۔

اس دوران میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کی حمایت کا اظہار کرتے ہوئے اعظم خان کے ساتھ تعلق کا ذکر بھی کیا۔

اداکارہ مریم نفیس کا کہنا تھا کہ اعظم میرے لیے بیٹے کی طرح ہے۔ میں نے خود ایک بار اس سے کہا تھا کہ تم میرے بچے جیسے ہو، اور اُس دن سے وہ مجھے ماں ہی کہتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اعظم انہیں محبت سے منہ بولی ماں کہہ کر پکارتا ہے، اور یہ رشتہ ان کے لیے بہت خاص ہے۔

جاوید اور مومل شیخ کی طلاق کے بعد اثرات پر لب کشائی

اداکارہ نے وضاحت کی کہ وہ صرف ٹیم سپورٹ کرنے نہیں، بلکہ اعظم خان کے لیے خاص طور پر گراؤنڈ میں موجود تھیں۔ انہوں نے بتایا کہ اسلام آباد یونائیٹڈ سے جڑی میری جذباتی وابستگی اعظم خان کی وجہ سے ہے۔

کامران اکمل کی بابر اعظم کے والد کو وارننگ

میزبان نے جب ان سے کرکٹ کے تکنیکی پہلوؤں پر بات چیت کا تذکرہ کیا، تو مریم ہنستے ہوئے بولیں، ہماری باتیں کرکٹ سے زیادہ ذاتی اور خوشگوار موضوعات پر ہوتی ہیں۔

Similar Posts