پولینڈ میں تیز رفتار ٹرین کی ٹکر سے وین تباہ، ڈرائیور معجزانہ طور پر محفوظ، ویڈیو وائرل

0 minutes, 1 second Read

انٹرنیٹ پر ایک ویڈیو زیر گردش ہے جس میں مشرقی یورپی ملک پولینڈ کے ایک گاؤں وولا فلیپوفسکا میں ایک تیز رفتار ٹرین کو وین سے ٹکراتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

عالمی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب وین کا ڈرائیور سرخ بتی کے رکنے کے اشارے کے باوجود ریلوے ٹریک کو عبور کرنے کی کوشش کررہا تھا، اس دوران بیریئرز نیچے آنے پر اسکی وین پھنس گئی۔

سی سی ٹی وی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شروع میں ایک رکاوٹ نیچے ہوئی اور ڈرائیور نے بچنے کی کوشش کی، پھر دوسری رکاوٹ بھی نیچے آگئی جس کی وجہ سے وین پھنس گئی۔

جیسے ہی ٹرین قریب آئی، ڈرائیور نے پریشانی کے عالم میں بچنے کی کوشش کی اور وین کو پٹڑیوں کے کنارے کی طرف موڑنے لگا۔

لیکن یہ ٹرین جس میں مسافر سوار تھے وین سے جا ٹکرائی جس کے نتیجے میں وین کے پرخچے اڑ گئے۔ تاہم معجزانہ طور پر وین ڈرائیور محفوظ رہا۔

Similar Posts