پہلا ون ڈے میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 3 میچوں کی سیریز کا پہلا ون ڈے آج برائن لارا کرکٹ اکیڈمی میں کھیلا جارہا ہے، میچ کا ٹاس پاکستان کے کپتان محمد رضوان نے جیت کر پہلے ویسٹ انڈیز کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی ہے۔
اس موقع پر کپتان محمد رضوان نے کہا کہ کنڈیشن کے مطابق کھیلنے کی کوشش کریں گے۔
پاکستان کا اسکواڈ
پاکستان کی ٹیم میں کپتان محمد رضوان، عبداللہ شفیق، صائم ایوب، بابر اعظم، سلمان علی آغا، حسن نواز، حسین طلعت، فہیم اشرف، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ اور سفیان مقیم شامل ہیں۔
ویسٹ انڈیز کا اسکواڈ
ویسٹ انڈیز کی ٹیم میں کپتان شائے ہوپ، برینڈن کنگ، ایون لوئس، کیاسی کارٹی، شرفین ردر فورڈ، روسٹن چیز، روماریو شیفرڈ، گوداکیش موتی، شمار جوزف، جیڈن سیلز اور جے دیا بلیڈز شامل ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلی گئی ٹی 20 سیریز میں گرین شرٹس نے 1-2 سے کامیابی حاصل کی تھی۔