پنجاب حکومت نے معروف اداکارہ، ماڈل اور ٹی وی ہوسٹ عفت عمر کو صوبے کی ثقافتی مشیر (کلچرل ایڈوائزر) مقرر کر دیا ہے۔ اس تقرری کو ثقافتی حلقوں میں خوش آئند اقدام قرار دیا جا رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق، عفت عمر کو لاہور کے معروف الحمرا کلچرل کمپلیکس میں ایک باقاعدہ دفتر فراہم کیا گیا ہے جہاں سے وہ اپنی سرکاری ذمہ داریاں انجام دے رہی ہیں۔
ماہرہ خان کی سنیتا مارشل سے مشابہت، رشتہ کیا ہے؟
وہ اس وقت صوبے بھر میں ثقافتی سرگرمیوں کی بحالی، فروغ اور منصوبہ بندی پر بھرپور انداز میں کام کر رہی ہیں۔
پنجاب حکومت کا مؤقف ہے کہ روایتی فنون، لوک ورثہ اور مقامی ثقافت کو دوبارہ زندہ کرنا اور نوجوان نسل کو اس سے جوڑنا وقت کی اہم ضرورت ہے، اور عفت عمر کی تقرری اسی مقصد کے تحت کی گئی ہے۔
فواد خان کی دبئی میں ’عبیر گلال‘ کی تقریب میں شرکت پر پاکستانی مداحوں کا شدید ردعمل
عفت عمر کی فنی خدمات اور تجربے کو مدنظر رکھتے ہوئے انہیں ایک مؤثر اور تخلیقی وژن کے ساتھ پنجاب بھر میں ثقافت کی نمائندگی اور ترقی کی ذمہ داری دی گئی ہے۔
غیر رسمی گفتگو میں عفت عمر نے اس ذمہ داری پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ،ثقافت صرف فن کا اظہار نہیں بلکہ ہماری شناخت ہے، اور میں اس مشن کو دل سے نبھاؤں گی۔
فن و ثقافت سے وابستہ شخصیات نے اس تقرری کو ایک مثبت قدم قرار دیا ہے اور اُمید ظاہر کی ہے کہ عفت عمر کے ویژن اور رہنمائی میں پنجاب میں تھیٹر، موسیقی، لوک فنون، دستکاری اور دیگر ثقافتی سرگرمیوں کو نئی زندگی ملے گی۔