امیتابھ بچن کی پوسٹ ’بچ گئے‘ کی وجہ کیا ہے؟

بولی ووڈ میگا اسٹار امیتابھ بچن کی حالیہ سوشل میڈیا پوسٹ ’بچ گئے‘ نے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کر دیا تھا اور لوگ اسے ان کی سیکیورٹی کو لاحق خطرات سے جوڑ رہے تھے، تاہم اب اداکار نے خود اس پراسرار جملے کی اصل اور دلچسپ وجہ بتا دی ہے۔

امیتابھ بچن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس اور اپنے بلاگ پر وضاحت دیتے ہوئے بتایا کہ بولی ووڈ کے معروف اداکار امیتابھ بچن نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ ’بچ گئے‘ کی وضاحت کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اس جملے کا تعلق کسی سنگین معاملے سے نہیں بلکہ ٹی وی شو ’کون بنے گا کروڑ پتی‘ کی شوٹنگ کے دوران پیش آنے والے ایک دلچسپ واقعہ سے ہے۔

انہوں نے لکھا کہ شو کی ریکارڈنگ کے دوران اچانک ان کی پتلون کی بیلٹ ٹوٹ گئی تھی اس لیے انہوں نے جلدی سے ڈوری باندھ لی اور یوں ان کی مشکل ٹل گئی۔ اسی واقعے کے حوالے سے انہوں نے ’بچ گئے‘ کا جملہ لکھا تھا۔

اداکار کی یہ وضاحت ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب ان کی سیکیورٹی کے حوالے سے مختلف خبریں گردش کر رہی تھیں۔ گزشتہ دنوں لارنس بشنوئی گینگ کی جانب سے امیتابھ بچن کو نشانہ بنانے کی مبینہ سازش اور ممبئی میں واقع ان کی رہائش گاہ ’جلسہ‘ کو بم سے اڑانے کی دھمکیوں کی اطلاعات سامنے آئی تھیں۔

بھارتی میڈیا میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ لارنس بشنوئی گینگ کے بعض ارکان امیتابھ بچن کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ اس کے علاوہ ممبئی میں ان کی رہائش گاہ ’جلسہ‘ کو بم سے اڑانے کی دھمکیوں کی خبریں بھی سامنے آئی تھیں۔

تاہم اداکار نے اپنی وضاحت میں ان سیکیورٹی خدشات کا کوئی ذکر نہیں کیا بلکہ اپنی پوسٹ کی وجہ شوٹنگ کے دوران پیش آنے والے واقعے کو قرار دیا۔

دوسری جانب امیتابھ بچن کی جانب سے ہر اتوار ممبئی میں اپنی رہائش گاہ ’جلسہ‘ کے باہر مداحوں سے ملاقات کے معمول میں بھی حالیہ ہفتوں کے دوران تبدیلی دیکھی گئی۔

یکم نومبر کو اداکار نے حفاظتی شیشے کے پیچھے سے مداحوں کا استقبال کیا تھا، جبکہ ان کے کھڑے ہونے کے لیے استعمال ہونے والے پلیٹ فارم کے تین اطراف بھی اضافی حفاظتی انتظامات کیے گئے تھے۔

بعد ازاں 8 اور 15 نومبر کو وہ دوبارہ اپنے معمول کے انداز میں مداحوں سے ملے اور اس دوران حفاظتی شیشہ بھی موجود نہیں تھا۔

Related posts