دریائے سندھ پر نہروں کی تعمیر کے خلاف وکلا کی ہڑتال، عدالتی کارروائیاں معطل

0 minutes, 0 seconds Read

دریائےسندھ پر نئی نہروں کی تعمیر کے معاملے پر وکلا برادری سراپا احتجاج بن گئی۔ سندھ بار کونسل کی کال پر کراچی بار ایسوسی ایشن نے سٹی کورٹ میں مکمل ہڑتال کرتے ہوئے عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کر دیا۔

وکلا نے سٹی کورٹ کے داخلی دروازے بند کر دیے، جس کے باعث نہ صرف سائلین بلکہ عدالتی عملہ بھی عدالت کے اندر داخل نہ ہو سکا۔

سندھ بھر میں متنازعہ کینال منصوبوں کے خلاف ہڑتال اور دھرنے

عدالت کے باہر سائلین کا شدید رش دیکھنے میں آیا جبکہ تمام عدالتی کارروائیاں معطل رہیں۔

سندھ بار کونسل نے اعلان کیا ہے کہ جب تک ان کے مطالبات تسلیم نہیں ہوتے عدالتی کارروائی کا غیر معینہ مدت تک بائیکاٹ جاری رہے گا۔

دریائے سندھ پر نہروں کے خلاف احتجاج کرنا سندھ کا حق ہے، مراد علی شاہ

وکلا کا مؤقف ہے کہ دریائے سندھ پر نہروں کی تعمیر مقامی مفادات اور ماحولیاتی توازن کے خلاف ہے اور اس فیصلے کے خلاف وہ ہر قانونی اور احتجاجی راستہ اختیار کریں گے۔

Similar Posts